حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

دنیا کے 103 ممالک کرونا وائرس کی زد میں، اموات کی تعداد 3600 ہو گئی

واشنگٹن (نیوزڈیسک) دنیا کے 103 ممالک کرونا وائرس کی زد میں آ گئے۔ خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 36 سو ہو گئی۔ چین میں مزید 27 افراد کی موت کے ساتھ تعداد 3 ہزار 97 ہو گئی، جنوبی کوریا میں مزید 2 افراد کی موت کے ساتھ تعداد 50 ہو گئی، اٹلی میں وائرس 233 افراد کی جان لے گیا۔ ایران میں مرنے والوں کی تعداد 145 ہو گئی، اٹلی میں ایک کروڑ 6 لاکھ افراد پر مشتمل علاقے کو لاک ڈاﺅن کر دیا گیا، چین میں مریضوں سے بھری عمارت منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے 103 ممالک کرونا وائرس کی زد میں آگئے۔ چین کے بعد اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے بچاﺅ کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ جم خانے، سوئمنگ پولز، میوزیم اور اسکیئنگ ریزارٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔میلان اور سیاحتی مقام وینس بھی ہنگامی اقدامات کی زد میں آ گئے ہیں، اٹلی یورپ میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔چین کے شہر کونزو میں ہوٹل کی عمارت زمین بوس ہو گئی، اس عمارت کو کرونا کے مریضوں کے لیے قرنطینہ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، عمارت میں 70 افراد موجود تھے جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔فرانس نے ملک بھر میں اسکولوں کو بند کر دیا ہے۔ 15 امریکی شہریوں کو بھی قرنطینہ میں ڈال دیا گیا ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل