حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا سے 145ممالک میں 5436ہلاکتیں ہو گئیں

نیویارک(نیوز ڈیسک )کورونا وائرس دنیا کے 145 ممالک میں پہنچ چکا ہے جہاں اموات کی تعداد 5 ہزار 436 ہو گئی، جبکہ 1 لاکھ 45 ہزار 5 سو سے زائد اس وائرس سے بیمار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بتایاکہ یورپ کی صورتِ حال چین سے بھی بدتر ہے۔امریکا میں کورونا وائرس سے مزید 8 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 49 ہو گئی ہے جبکہ بیماروں کی تعداد 2269 ہو گئی ہے۔اس صورتِ حال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے، جبکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اور امدادی کاموں کے لیے 50 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔صدر ٹرمپ نے یورپ کے بعد برطانیہ سے بھی لوگوں کے سفر پر پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک ہی روزمیں ڈھائی سو افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے، جبکہ اسپین میں 47، فرانس میں 18 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مزید 8 سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سوئٹزر لینڈ میں 4، نیدر لینڈز میں 5 کورونا وائرس کے مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔ڈنمارک اور پولینڈ نے سیاحوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ تعلیمی ادارے اور دکانیں بند کر دی گئیں۔اسکاٹ لینڈ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہی روز میں 202 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں ایسا نومولود بھی شامل ہے جس کی والدہ نمونیا کے مشتبہ کیس میں اسپتال لائی گئی تھیں۔برطانیہ میں اب کورونا کے بیماروں کی تعداد 8 سو ہو گئی ہے، جن میں برطانوی نائب وزیرِ صحت نیڈین ڈوریس کی والدہ بھی شامل ہیں۔ایک وزیر نے صرف ویلز میں 20 ہزار افراد کی اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اس صورتِ حال میں وزیرِ اعظم بورس جانسن نے یوٹرن لیتے ہوئے برطانیہ میں اگلے ویک اینڈ سے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔دیگر ممالک میں بھی اموات بڑھ رہی ہیں، صرف ایران میں مزید 85 اموات ہوئی ہیں۔تھائی لینڈ میں سگریٹ اور مشروب شیئر کرنے سے 13 دوست کورونا میں مبتلا ہو گئے ۔دنیا میں بڑی بڑی شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو رہی ہیں، اسپین کی ملکہ بھی وائرس سے نہ بچ سکیں، وائرس کی تصدیق سے پہلے انہوں نے فرانس کے صدر میکروں سے ملاقات کی تھی۔آسٹریلوی وزیرِ داخلہ میں بھی بیماری کی تصدیق ہوئی ہے، چند روز پہلے ایوانکا ٹرمپ سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں فلپائنی سفیر بھی بیمار ہوگئے ہیں تاہم صحت یاب افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جن کی مجموعی تعداد 71 ہزار ہو گئی ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل