حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ایران میں کروناوائرس سے مزید 97 ہلاکتیں ،کل تعداد 611 ہوگئی

تہران (نیوزڈیسک ) ایران میں چین سے پھیلنے والے کروناوائرس سے مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 611 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ایک نشری نیوزکانفرنس میں کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میں 1365 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔یوں اب تک ایران میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 12729 ہوگئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں میں 43 سو سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ترجمان کے مطابق نئے کیسوں میں 347 کا تعلق صوبہ تہران ، 155 کا اصفہان اور 134کا شمالی علاقے البرز سے ہے۔انھوں نے قبل ازیں خبردار کیا تھا کہ ایران کے نئے سال نوروز کے 20 مارچ کو آغاز سے قبل مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انھوں نے لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے سفر کو محدود کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ مہلک وائرس سے بیمار پڑنےوالوں کی شرح بدستور بڑھتی جارہی ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل