پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708ہوگئی
نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ چوتھے مریض کی حالت سنبھل گئی،پمز میں خاتون تندرست ہوگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں کورونا سے متاثرہ چوتھے مریض کی حالت سنبھل گئی۔ ذرائع کے مطابق پمز میں کرونا وائرس کو شکست دینے والی خاتون تندرست ہوگئی۔خاتون میں کورونا کی منفی رپورٹ آنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،خاتون کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پمز ہسپتال سےڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے ،کورونا کا علاج کرانے والی خاتون کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے تاہم پمز میں بیرون ملک سے آنے والی خاتوں کی حالت سنبھل نہ سکی،خاتون کے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کے بھی خون کے نمونے حاصل کر لیے گئے،جوڑا جس شادی میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچا ان مہمانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق یوکے سے تعلق رکھنے والے چار افراد نے پاکستان کا سفر کیا جن میں وائرس کے شواہد ملے، دو افراد کراچی ، دو اسلام آباد پمز کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پمز میں مجموعی طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ 4 مریض زیر علاج ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 31 ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں 17 بلوچستان میں 7 گلگت بلتستان میں 3 جبکہ اسلام آباد میں 4 مریض زیر علاج ہیں۔دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،خاتون کے شوہر کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا،شوہر کو بھی آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے تاہم خاتون کی حالت بھی تا حال تشویشناک ہے ،خاتون کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا(نیوزڈیسک) پولیو کے خاتمے کے لیے کوشاں عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی ٹیکوں کی مہم معطل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اس کے شراکت داروں نے فیصلہ کیا کہ قومی ... تفصیل

بیجنگ(نبوزڈیسک)کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے ملک چین کے ماہرین کی جانب سے کی گئی حالیہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے گھریلو جانور بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر ہاربن میں موجود جانوروں کی بیماریوں ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)نئے نوول کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کھانسی یا چھینکنے والے فرد سے کم از کم 6 فٹ دور رہنا چاہیے۔ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فاصلہ کم ہے ... تفصیل