حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کرونا سے دنیا بھر میں5840ہلاکتیں، سائنسدانوں کو وائرس کی انٹی باڈی مل گئی

نیویارک(نیوزڈیسک ) کرونا وائرس نے 152 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 8 سو چالیس ہو گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق یورپ میں اسٹورز پر رش بڑھ گیا، جگہ جگہ جھگڑے دیکھنے میں آئے، برطانیہ، اسپین، فرانس، پولینڈ میں لوگوں کو اشیا کی قلت کا سامنا کرنا پڑا، اٹلی میں بھی گلیاں اور سڑکیں ویران ہو گئی ہیں۔وائٹ ہاوس نے صدر ٹرمپ کی رپورٹ منفی آنے کی تصدیق کر دی، واشنگٹن کے معروف میوزیم کو بند کر دیا گیا، امریکا نے برطانیہ اورآئرلینڈ پربھی سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ایران میں مزید 97 افراد جان سے گئے، سعودی عرب میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ہو گئی۔ برطانیہ میں ایک ہی دن میں دس افراد ہلاک ہوئے، اٹلی میں مزید 175 ہلاکتیں ہوئیں، فرانس میں 91 اموات، اسپین میں مزید 63 افراد لقمہ اجل بن گئے۔کولمبیا نے قرنطینہ کے اصول توڑنے پر چار یورپی سیاحوں کو ملک بدر کر دیا، کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے ڈچ سائنس دانوں کو اینٹی باڈی مل گئی، انسانوں پرٹیسٹ کے لیے مزید وقت لگ سکتا ہے۔ سائنسدان میڈیسن کی تیاری کے لیے دوا ساز کمپنی کو قائل کریں گے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل