حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار تک جا پہنچی ہے۔چین میں کرونا وائرس میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی فہرست میں شامل ہونے والے افریقی ممالک کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔ایک نئی پیشرفت میں روس نے کرونا کی وجہ سے پولینڈ اور ناروے کے ساتھ اپنی زمینی سرحد غیر ملکیوں کے لیے بند کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں نیشنل ہیلتھ کمیشن نے چینی سرزمین میں گذشتہ روز کرونا وائرس کے 11 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جب کہ گذشتہ سے پیوستہ روز کرونا کے 8 کیسز سامنے آئے تھے۔ چین میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 80 ہزار 824 ہوگئی ہے۔تازہ اموات وسطی چین کے صوبہ ہوبی میں وبا کے پھیلنے والے مرکز میں ہوئی ہیں اور ان میں سے دس صوبائی دارالحکومت ووہان میں ہوئیں۔تائیوان کی حکومت نے کہا کہ 17 مارچ سے یورپ میں شینگن سے آنے والے تمام افراد ، نیز برطانیہ ، آئرلینڈ اور دبئی سے آنے والے تارکین وطن کو کرونا وائرس کے پھیلا پر قابو پانے کے لیے 14 دن کے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے 107 نئے کیس درج کیے گئے جس کے بعد کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 8،086 ہوگئی۔تازہ ترین اعدادوشمار نئے کیسوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ جمعہ کے روز جنوبی کوریا میں کرونا کے 110 کیسز سامنے آئے ہیں۔گوئٹے مالا میں حکام نے امریکا اور کینیڈا سمیت کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے سیاحوں اور دوسرے لوگوںکی آمد پرپابندی کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل