حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے مکمل تیار ہیں ،ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے مکمل تیار ہیں ،14لیبارٹریز میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،وفاق صوبے وزارتِ صحت تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمر جنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام اور پاک فوج کے نمائندے شریک ہوئے ۔اجلاس میں بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا ۔ ڈاکٹرظفر مرزا نے کہاکہ قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے مکمل تیار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 14لیبارٹریز میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی زمہ داریاں احسن طریقے نبھا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ وفاق صوبے وزارتِ صحت تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاق صوبے وزارتِ صحت تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،عوام کے تحفظ پورے ملک کا عملہ 24 گھنٹے کام کر رہا ہے ،قومی یک جہتی کے ساتھ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے، بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو لاہور اسلام آباد اور کراچی تک محدود کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور اسلام آباد کراچی ایئرپورٹ پور مزیز سکریننگ کے نظام کو موثر اور مضبوط بنایا گیاہے ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ حکومتِ پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ، حالیہ دنوں میں اگر کسی نے بیرون ملک کا سفر کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کھانسی بخار سانس کی تکلیف کی صورت میں گھر میں رھتے ہوے ڈاکٹر یا وزارتِ صحت کی ہیلپ لائن 1166پر رابطہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ آئیے ہم سب مل کر کرونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کا عہد کریں یقیناً اس پر قابو پا لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وزارت صحت صوبائی حکومتیں متعلہ ادارے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ پر ہیں،صحت مند پاکستان کے لیے کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل