حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کروناوائرس دنیا کے 157ممالک میں پھیل گیا، اموات6518سے متجاوز

واشنگٹن(نیوزڈیسک ) کرونا دنیا کے 157 ممالک تک پھیل گیا، اٹلی میں کرونا سے ایک روز میں ریکارڈ 368 ہلاکتیں ہو گئیں جبکہ دنیا بھر میں اموات 6 ہزار 518 سے تجاوز کر گئی ہیں، ایران میں چوبیس گھنٹے کے دوران 113 اموات ریکارڈ ہوئیں، نیویارک کے بعد لاس اینجلس میں بھی تمام ریسٹورنٹس اور نائٹ کلب بند کر دیئے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین نے مہلک وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا۔ ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد کم ہوتے ہوئے 14 پر رہ گئی جبکہ صرف سولہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اٹلی میں کرونا سے ایک روز میں ریکارڈ 368 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1809 ہو گئی۔ ایران میں 113 مزید ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 724 ہو گئی۔جنوبی کوریا میں 75، اسپین میں 292، فرانس میں 127، برطانیہ میں 35 افراد کرونا سے ہلاک ہو گئے۔ امریکا میں کرونا سے 69 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیویارک کے بعد لاس اینجلس میں بھی تمام ریسٹورنٹس اور نائٹ کلب بند کر دیئے گئے۔ کرونا کے خدشے کی وجہ سے مسجدالاقصی جزوی طور پر تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ اوقاف کے مطابق مسجد کے صحن میں نماز کی ادائیگی جاری رہے گی۔سعودی عرب میں کرونا کے شکار افراد کی تعداد 118 ہو گئی۔ جنوبی افریقا کے صدر نے کرونا سے متاثر ممالک کے شہریوں پر پابندی لگا دی۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل