حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

خیبر پختونخوا میں 15کورونا کیسز کی تصدیق، ملک میں متاثرین کی تعداد 136 ہوگئی

پشاور /اسلام آباد (نیوزڈیسک) سندھ اور بلوچستان کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی 15 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 136 تک پہنچ گئی ۔صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹ کے ذریعے خیبر پختونخوا میں بھی کورونا کے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 15 مریضوں میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،ایران سے تفتان کے راستے پختونخوا پہنچنے والے 19 میں سے 15 میں کرونا وائرس پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد تفتان سے واپس آئے تھے، تمام متاثرین کو ڈیرہ اسمٰعیل خان (ڈی آئی خان) کے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔قبل ازیں سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ تفتان سے سکھر آنے والے اب تک 76 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ،27 کیسز کراچی اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ترجمان کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں قائم قرنطینہ ہاوس سے سکھر پہنچنے والے افراد میں سے 26 کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سکھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہوگئی ۔ سندھ میں مجموعی طورپر 104کیسز سامنے آئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایک ، خیبر پختون خوا میں پندرہ ، صوبہ بلوچستان میں دس ، گلگت بلتستان میں تین اور اسلام آباد میں چار کیسز سامنے آئے اور اس طرح ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 137ہوگئی ،آزاد کشمیر میں ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام سے احتیاط کی پرزور درخواست ہے، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، آپ کی حکومت کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے، ہمیں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا ابھی تک کوئی علاج سامنے نہیں آیا، یہ ایک صوبے یا ایک شہر کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، ہم بار بار تفتان بارڈر پر اقدامات کا کہہ رہے تھے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل