حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سندھ میں کورونا وائرس کے 47 نئے کیسز، ملک میں متاثرین کی تعداد 183 ہوگئی

اسلا م آباد /کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں کورونا وائرس کے 47 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی 15 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 183 تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں تفتان سے آنے والے زائرین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 119 ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 30 کیسز اور حیدر آباد میں ایک کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی کل تعداد 150 ہوچکی ہے۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اراکین صوبائی اسمبلی کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ابھی مزید تفتان کے 24 ٹیسٹ کا نتیجہ آیا ہے جن میں سے 15 مثبت آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک کراچی میں 26، سکھر میں 76 اور حیدر آباد میں ایک کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا ہے۔اس سے قبل سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تفتان سے سکھر آنے والے 11 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اب ان تمام افراد کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔علاوہ ازیں محکمہ صحت سندھ نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں بھی ایک اور کیس کی تصدیق کی تھی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 88 تک ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ پیر کی صبح ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے سندھ کے شہر سکھر آنے والے 50 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مزید افراد کے ٹیسٹ نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق تفتان بارڈر سے سکھر پہنچنے والے 50 افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔انہوں نے بتایا تھا کہ سکھر کے 50 کیسز کے علاوہ 25 کیسز کراچی اور حیدرآباد کے ایک کیس کے ساتھ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 76 ہوگئی تھی۔اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے متاثر ہونے والے 2 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ بقیہ افراد کو جن میں وائرس کی تصدیق ہوئی انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے بھی اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ 76 کیسز میں سے 25 کا تعلق کراچی، ایک کا حیدر آباد سے ہے جبکہ 50 کیسز ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر سکھر پہنچنے والے افراد میں رپورٹ ہوئے۔اس طرح پیر کو سندھ میں ایک روز میں 68افراد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ادھر خیبر پختونخوا میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے اور 15 مریضوں کے ٹیسٹ نتائج مثبت آئے۔صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹ کے ذریعے خیبر پختونخوا میں بھی کورونا کے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 15 مریضوں میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد تفتان سے واپس آئے تھے، تمام متاثرین کو ڈیرہ اسمٰعیل خان کے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کووڈ 19 (نوول کورونا وائرس) دنیا کے تقریبا 156 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 56 ہزار 400 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔اس عالمی وبا کے باعث اب تک کم از کم 6 ہزار 513 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ 3 ہزار 99 اموات چین کے صوبے ہوبے میں ہوئیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل