حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی

لاہور(نیوزڈیسک) وزارتِ قومی صحت نے ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ وزارت قومی صحت کے مطابق کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت لاہور میں ہوئی۔وزارت قومی صحت نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد195 ہوگئی ہے اور وائرس سے متاثرہ دو افراد صحت یاب ہوگئے۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ لاہور کے میو ہسپتال میں یہ مریض زیر علاج تھا۔ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ شخص حافظ آباد کا رہائشی تھا اور تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے لوٹا تھا جس نے 14 روز قرنطینہ میں گزارے تھے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کو گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں میو ہسپتال لایا گیا تھا اور آئی سی یو میں رکھا گیا مگر وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی۔ٹوئٹر کے ذریعے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ سکھر میں موجود 234 زائرین کے ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے جن میں سے 119 کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت اور 115 افراد کے ٹیسٹ منفی ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8ہوگئی، سندھ میں کوروناوائرس سے155افراد متاثر ہوئے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں 15افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی، بلوچستان میں 10افراد کورونا وائرس کا نشانہ بنے، اسلام آباد میں4 اور گلگت بلتستان میں3کیسزرپورٹ ہوئے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل