بیجنگ (نیوزڈیسک )چینی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بندر بیماری کے خلاف مدافعت پیدا کر لیتے ہیں اور صحت یاب ہو جاتے ہیں، جس سے ویکسین بنانے میں مدد ملے گی۔کورونا وائرس جسم میں داخل ہونے سے بندروں کو بخار اور سانس کی تکلیف ہوئی اور ان کی بھوک ختم ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی سائنسدانوں نے بتایا کہ کورونا کے شکار بندروں میں بیماری تیسرے روز عروج پر پہنچ گئی جبکہ 14ویں روز ان میں بیماری کے آثار تک ختم ہو گئے۔چینی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ بیماری سے صحت یاب ہونے والے بندروں میں ایک بار پھر کورونا وائرس داخل کیا گیا، جس سے ان میں صرف ہلکا بخار ہوا۔چینی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ کورونا کا دوسری بار شکار ہونے والے بندروں میں بڑی تعداد میں اینٹی باڈیز پیدا ہو گئیں، بندروں میں بیماری کے خلاف پیدا ہونے والی اس مدافعت سے ویکسین کی تیاری میں آسانی ہو گی۔چینی سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا کہ بندر آنکھوں کے راستے کورونا وائرس داخل ہونے سے بھی بیماری کا شکار ہوئے اور آنکھوں کے راستے وائرس جسم میں داخل ہونے کا مطلب ہے کہ ماسک اس وائرس سے حفاظت کے لیے زیادہ فعال اور معاون نہیں ہیں۔
جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل
بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل
اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل