حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کوروناوائرس سے دنیا کے 162ملکوں میں سات ہزار سے زائد افراد ہلاک

بیجنگ(نیوز ڈیسک)کورونا وائرس دنیا کے 162 ملکوں تک پھیل گیا جس سے 7 ہزار 100 سے زائد افراد ہلاک اور 1 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 79 ہزار سے زائد ہو گئی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 349 افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 158 ہو گئی۔ مزید 3 ہزار 233 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے ساتھ تعداد 27 ہزار 980 جا پہنچی ہے۔برطانیہ میں کورونا سے مزید 20 افراد ہلاک ہونے کے بعد تعداد 55 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1,543 ہو گئی۔ فرانس میں مزید 21 افراد ہلاک ہو گئے، اس طرح مرنے والوں کی تعداد 148 ہو گئی جبکہ ساڑھے 6 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔امریکا میں کورونا سے مزید 18 افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 86 ہو گئی، امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہو چکی۔اسپین میں کورونا وائرس سے مزید 48 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد کل تعداد 342 ہو گئی اور ساڑھے 9 ہزار مریض متاثر بھی ہے۔ جرمنی میں 4، سوئٹزرلینڈ میں 5، بیلجئیم میں 6، نیدر لینڈز اور سوئیڈن میں مزید 4 افراد ہلاک ہو گئے۔اسرائیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 298 اور بھارت میں 129 ہو گئی جبکہ پاکستان میں بھی 184 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل