لاہور ہائیکورٹ : جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ کا کورونا وائرس کے باعث رہا قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد4000 سے متجاوز، پنجاب کے کیسز 2000 سے بڑھ گئے
طالبان نے قیدیوں کے تبادلے پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کردیے
ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور شریف برادران کی شوگر ملز سے ریکارڈ طلب کرلیا
سپریم کورٹ کا تفتان، چمن اور طورخم بارڈر پر دو ہفتوں میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا حکم
گندم بحران: وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دے دیا
دنیا بھر میں کورونا کے مریض 13 لاکھ کے قریب، ہلاکتیں 69 ہزار سے زائد
تازہ تر ین

قطر میں کرونا کے 439 ، ترکی میں 18 کیسوں کی تصدیق ہو گئی

دوحہ (نیوزڈیسک )دنیا بھر کی طرح قطر میں بھی کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطری وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ریاست میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 439 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری طرف ترکی نے مزید 12 کیسوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد وہاں پر کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 18 ہوگئی۔ترکی کے وزیر صحت فخرالدین قوجہ نے کہا کہ ترکی میں مزید بارہ مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ترکی کی کرونا کے متاثرین کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں ایک مقامی شہری کرونا کا شکار ہوا ہے۔ سات افراد یورپ سے واپس آئے ہیں جب کہ تین امریکا سے آئے ہیں۔قطر میں حکام کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس میں مبتلا 39 مزید افراد کے نام سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا متاثرین کی تعداد 439 ہو گئی ہے۔

مزید خبر یں

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے وباء پر قابو پانے کے لیے صرف ماسک کا استعمال ہی کافی نہیں ہے۔ اس بیماری نے اب تک 70 ہزار افراد کی جان لے لی ہے۔ اس لیے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ بیماری ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک)کورونا وائرس کی وبا پھیلنے اور جنوری میں پہلی موت کی خبر دینے کے بعد منگل سات اپریل کو پہلا موقع تھا جب چین میں وائرس کی وجہ سے ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے قومی صحت کمیشن نے بتایاکہ ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک) ماہرین نے کہا ہے کہ پٹھوں کی تکلیف کورونا کے تشویشناک مریضوں کی علامات ہیں۔امریکا کی نیو یارک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں میں پٹھوں میں تکلیف ہونا بھی ایک علامت ہے۔محققین کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں میں ... تفصیل