حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مشتبہ 100 نئے کیسز رپورٹ، مشتبہ کیسز کی تعداد 533ہوگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مشتبہ 100 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے مشتبہ کیسز کی تعداد 533 ہو گئی ہے۔ وزارت قومی صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس دوران 499 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک 1571 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 187 ہے، رپورٹ کے مطابق 4 مریضوں کو صحت مند قرار دے کر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم 183 افراد ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 7 مشتبہ کیس، پنجاب 17، سندھ میں 5 ، خیبر پختونخوا میں 25، بلوچستان میں 33، آزاد جموں کشمیر میں 11 اور گلگت بلتستان میں 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشتبہ کیسز کی تعداد 100 رہی ہے۔ وزارت قومی صحت کے اعداد وشمار کے مطابق اس وقت وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 76، پنجاب میں 112، سندھ میں 140، خیبر پختونخوا میں 92 اور خیبر پختونخوا کے عارضی بے گھر افراد میں 5، بلوچستان میں 103، آزاد جموں کشمیر میں 20 اور گلگت بلتستان میں 25 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے مجموعی تعداد 533 ہو گئی ہے جن میںسے صرف 187 افراد میں کورونا وائرس کے نمونے مثبت آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس وقت تک وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز 3، پنجاب میں ایک ، سندھ میں 147، خیبر پختونخوا میں 15 اور بلوچستان میں 14 جبکہ گلگت بلتستان میں تین مریض زیر علاج ہیں ۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے ایک اور سندھ سے تین مریضوں کو صحت مند قرار دے کرڈسچارج کر دیا گیا ۔ وزارت قومی صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف داخلی مقامات پر 20 ہزار 187 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے جن میں سے مشتبہ کیسز کی تعداد 95 ہے۔ اب تک چین اور ایران سمیت دیگر ممالک سے پاکستان پہنچنے والے 9 لاکھ 95 ہزار 821 مسافروں کی سکریننگ کی گئی۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل