حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

خیبر پختونخوا میں ایک اور کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا ، ملک بھر میں مجموعی تعداد 237ہوگئی

پشاور (نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا میں ایک اور کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں 16اور ملک بھر میں مجموعی تعداد 237ہوگئی خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد سے ایک مثبت کیس کی خبر ملی ہے اور متاثرہ شخص برطانیہ سے پاکستان آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص میں وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی تھی اس لیے وہ گھر میں قرنطینہ میں تھے۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹ میں صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے 26 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام مشتبہ مریضوں، ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ میں موجود 736 زائرین اور تفتان سے آنے والے مزید ایک ہزار 276 زائرین کے ٹیسٹ کریں گے۔علاوہ ازیں سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز کی تصدیق ہوگئی۔اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کی میڈیا کوآرڈینیٹر میران یوسف نے بتایا کہ صوبے میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد 172 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں 134 افراد کو وہیں جو تفتان سے سکھر آئے جبکہ 37 کیس کراچی اور ایک حیدرآباد میں ہے۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ میں بتایا کہ صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 172 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 2 صحتیاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مزید 6 کیس سامنے آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد شیخ زید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ یاد رہے کہ سندھ میں 172، پنجاب میں 26، بلوچستان میں 16، خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد میں کوورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل