انقرہ (نیوزڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہو گئی۔ جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر صحت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرنے والے شخص کی عمر 89 سال تھی جس کو وائرس چین میں کسی شخص سے ملاقات کے دوران منتقل ہوا۔ترک وزیر صحت نے صرف گزشتہ روز کورونا کے 51 نئے مریضوں کی تصدیق بھی کی۔دوسری جانب حکام نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سمیت کرفیو اور سفری پابندیوں کی افواہوں کی تردید بھی کی ہے۔
جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل
بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل
اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل