حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

نیا کورونا وائرس فضا میں گھنٹوں اور سطح پر کئی دنوں تک رہ سکتا ہے، تحقیق

نیویارک(نیوز ڈیسک) نئی تحقیق کے مطابق نوول کورونا وائرس جو عالمی وبائی شکل اختیار کرچکا ہے، ہوا میں نمی کے اندر گھنٹوں اور سطح پر کئی دن برقرار رہ سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا حصہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز (این آئی اے آئی ڈٰی) کے سائنسدانوں نے متاثرہ شخص سے لیے گئے وائرس کو گھریلو اشیا اور ہسپتال میں استعمال ہونے والے آلات کی سطح پر رکھ کر دیکھا۔انہوں نے ایک ڈیوائس کو استعمال کیا جس سے مائیکرو اسکوپک ڈراپلٹس کھانسنے یا چھینکنے کی طرح چھوڑے گئے۔سائنسدانوں نے تحقیق کی کہ وائرس سطح پر کتنی دیر تک رہ سکتا ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں نئے کورونا وائرس یا کووڈ19 کے کیسز کی تعداد 5 ہزار 200 اور اس سے ہلاکتیں 100 سے زائد ہوچکی ہیں۔تحقیق کا نتیجہ یہ نکلا کہ جب وائرس ڈراپلٹس کے ذریعے چھوڑے گئے تو یہ تقریباً 3 گھنٹوں تک دوسروں کو متاثر کرنے کے قابل رہے۔آدھی زندگی کے حساب سے تحقیقی ٹیم کو معلوم ہوا کہ وائرس کے ذرات کو فضا میں تقریباً 66 منٹ لگے کام نہ کرنے کی حد تک پہنچنے میں۔اس کا مطلب ہے کہ ایک گھنٹہ اور 6 منٹ مزید تک وائرس کے 3 چوتھائی ذرات اثر کرنے کے قابل نہ رہے تاہم دیگر 25 فیصد اس وقت بھی متاثر کرنے کے قابل تھے۔راکی ماونٹین لیبارٹریز کے این آئی اے آئی ڈی فیسیلٹی کے نیلجے وین ڈوریمالن کی قیدت میں ہونے والی تحقیق کے مطابق متاثر کرنے والے وائرس کی مقدار تیسرے گھنٹے میں 12.5 فیصد ہوگئی۔محققین کو معلوم ہوا کہ اسٹین لیس اسٹیل پر اسے 5 گھنٹے 38 منٹ لگے اپنی آدھی زندگی پر پہنچنے میں جبکہ پلاسٹک پر یہ 6 گھنٹے 49 منٹ تک برقرار رہا۔کارڈ بورڈ پر اس کی زندگی 3 گھنٹے اور 30 منٹ رہی تاہم محققین کا کہنا ہے کہ ان نتائج میں بہت ساری چیزیں استعمال کی گئیں۔انہوں نے انتباہ کی تجویز دی۔وائرس نے سب سے کم زندگی کاپر پر گزاری جہاں وہ 46 منٹ بعد غیر موثر ہوگیا۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل