حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سعودی عرب میں کرونا کے 67 نئے کیسوں کی تصدیق ، تعداد238 ہوگئی

ریاض (نیوزڈیسک )سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے 67 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اس کے بعد مملکت میں اس مہلک وائرس کا شکار افراد کی تعداد 238 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ ان نئے مریضوں میں 45 افراد دو روز پہلے ہی برطانیہ ، ترکی ، اسپین سوئٹزرلینڈ ، فرانس ، انڈونیشیا اور عراق سے سعودی عرب پہنچے تھے۔ان افراد کو تشخیص کے بعد الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ ان میں 11 افراد کرونا وائرس کے پہلے سے متاثرین سے میل ملاپ کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا ہوئے ۔نئے کیسوں میں 19 کا تعلق دارالحکومت الریاض ،23 کا مشرقی صوبہ ،13 کا ساحلی شہر جدہ ،11 کا مکہ مکرمہ اور ایک کا صوبہ عسیر سے ہے۔وزارت صحت نے مزید کہا کہ مملکت میں ایک قرنطینہ مرکز میں زیر علاج چھ افراد تن درست ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے مہلک کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت بھر میں مساجد میں جمعہ اور روزانہ کی پنج وقت نمازوں کی ادائی معطل کردی ہے لیکن مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویمیں اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہاں بدستور نمازوں کی ادائی جاری رہے گی۔البتہ الحرمین الشریفین احتیاطی تدابیر کے تحت بعض اور قدغنیں عاید کی گئی ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل