حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا کے متاثرین آئبوپروفن کی جگہ پیراسیٹامول استعمال کریں، ڈبلیو ایچ او

کراچی(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کرسچیان لینڈمیئر نے عوام الناس کو مشورہ دیا ہے جو لوگ ناول کورونا وائرس(کووِڈ19)سے متاثر ہیں انہیں چاہئے کہ درد کی صورت میں آئبوپروفن کی جگہ پیراسیٹامول استعمال کریں۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ آئبوپروفن ممکنہ طور پر ناول کورونا وائرس کے مضر اثرات کو شدید تر کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ آئبوپروفن پاکستان میں بروفن اور ایرینیک کے ناموں سے عام دستیاب ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ مشورہ معتبر طبی تحقیقی جریدے دی لینسٹ ریسپائریٹری میڈیسن کے شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کی بنیاد پر دیا جارہا ہے۔یہ تحقیق چین میں کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثر، سیکڑوں مریضوں کے مطالعے پر مبنی ہے جو پہلے ہی ذیابیطس یا دل و دماغ کی کسی بیماری میں مبتلا تھے اور درد کے علاج کےلیے دیگر مختلف دوائیں استعمال کررہے تھے۔ان مریضوں کے تجزیئے پر یہ امکان سامنے آیا ہے کہ آئبوپروفن اور اسی جماعت کی دوسری درد کش دوائیں ایک ایسے خامرے (اینزائم) کی پیداوار میں اضافے کا باعث بنتی ہیں جو کورونا وائرس کی اثر پذیری کو بڑھاوا دے کر اس کے اثرات شدید تر کردیتا ہے۔اگرچہ یہ امکان ابھی صرف مفروضے کی صورت میں ہے لیکن اس بارے میں مناسب شہادتیں مدنظر رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے عام لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیمار ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انہیں جسمانی درد کی شکایت بھی ہے تو بہتر ہے کہ وہ صرف پیراسیٹامول پر گزارا کریں اور اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر ہی آئبوپروفن استعمال کریں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل