حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

نوجوان خود کو کرونا وائرس سے محفوظ نہ سمجھیں، عالمی ادارہ صحت

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے واضح کیا ہے کہ معمر افراد کی طرح نوجوان بھی اس مہلک مرض کرونا وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ کرونا انفیکشن معمر افراد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔ اس لیے صحت مند افراد اور نوجوان کرونا سے متاثرہ افراد سے گھلنے ملنے سے گریز کریں۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانم گیبریوس نے کہا کہ کرونا سے اب تک دو لاکھ 10 ہزار افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے نو ہزار افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ یہ بیماری ہر آنے والے دن ایک نیا موڑ اختیار کر رہی ہے۔انہوں نے ورچوئل رئیلٹی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگرچہ بوڑھے سب سے زیادہ کمزور ہیں اوران میں قوت مدافعت کی کمی ہوتی ہے مگر نوجوان بھی محفوظ نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 50 سال سے کم عمر افراد جو کرونا کے باعث اسپتال لائے جاتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر افراد تندرست ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں مگر اس بیماری سے خطرہ ہر ایک کو ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل