حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سندھ میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 333 ہوگئی، محکمہ صحت

کراچی(نیوزڈیسک) کراچی اور سکھر میں کرونا وائرس کے41 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔سندھ میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 333 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ کراچی میں 18 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ان میں سے 2 افراد برطانیہ اور 2 ترکی سے پاکستان آئے ہیں۔ 14 دیگر مریضوں کو مقامی طورپر کرونا وائرس لگا ہے۔ ان 14 افراد میں سے 4 افراد رائیونڈ اجتماع سے واپس آئے تھے۔کراچی میں کروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 123 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ 77 مریضوں کو مقامی طور پر وائرس منتقل ہوا ہے۔سکھر میں 23 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہ ایران سے تفتان کے راستے پاکستان آئے تھے۔ سکھر میں کرونا کے کیسز کی تعداد 210 ہوگئی ہے۔ سندھ میں اب تک کرونا کے باعث ایک مریض انتقال کرگیا ہے جبکہ 3 مریض وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے بتایاکہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 18 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ کراچی کے 18 میں سے 14 افراد کو یہ وائرس مقامی طور پر لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھر قرنطینہ میں موجود مزید 23 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، اس طرح سندھ بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 333 تک جا پہنچی ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل