پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708ہوگئی
نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

سعودیہ میں کرونا کے 392نئے کیس،لوگوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت

ریاض (نیوزڈیسک ) سعودی عرب نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 48 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر صحت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ ملک میں اس وبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 392 ہوگئی ہے۔ ترجمان ڈاکٹر محمدالعبد العالی کے مطابق نئے کیسوں میں دارالحکومت الریاض میں کام کرنے والے طبّی عملہ کے پانچ کارکنان شامل ہیں۔باقی تمام افراد پہلے سے اس وبا کا شکار افراد سے میل ملاپ کی وجہ سے اس مہلک وائرس کا شکار ہوئے ۔انھوں نے کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد پر زوردیا کہ وہ خود کو دوسروں سے الگ تھلگ رکھیں اور چودہ روز تک قرنطینہ میں رہیں۔انھوں نے دوسرے لوگوں پر زوردیا کہ وہ اپنے گھروں ہی میں رہیں اور کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گھر کے اندراور باہر اجتماعات سے گریز کریں۔ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں بھی اجتماعات خطرناک ہیں اور پانچ سے بیس افراد تک لوگوں کے اکٹھا ہونے کی حوصلہ شکنی کی جانا چاہیے۔ترجمان نے کہاکہ یہ مت سوچیے کہ ہاتھ نہ ملانے یا ہاتھ دھونے سے آپ محفوظ رہیں گے۔یہ پیشگی حفاظتی قدم ہے لیکن یہی سب کچھ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ نوجوان مردوخواتین یہ خیال کررہے ہیں کہ وہ اس وائرس سے محفوظ ہیں تو ان کی یہ سوچ ناقابلِ قبول ہے۔انھوں نے عالمی ادارہ صحت کے اس انتباہ کا بھی اعادہ کیا کہ کسی نوجوان کو یہ نہیں سوچنا چاہیے وہ اس نئے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اسپتال جانے سے بچا رہے گا۔ڈاکٹر محمد العبد العالی نے نیوز کانفرنس کے آخر میں کہاکہ میں وزارت صحت کے ترجمان کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک ڈاکٹر ، ایک دوست اور ایک بھائی کے طور پر یہ مشورہ دے رہا ہوں کہ آپ جہاں تک ممکن ہو ،اپنے گھروں ہی میں رہیں اور اجتماعات کے خطرات سے بچے رہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث نوجوانوں کے شدید بیمار ہونے یا ان کی موت واقع ہونے کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر متعلقہ افراد ماسک اور گاؤن سمیت دیگر حفاظتی اشیا کو استعمال کررہے ہیں،سیاسی وابستگی ... تفصیل

ریاض (نیوزڈیسک )سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان محمد العبدال العالی نے بتایاہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کے مزید 154 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2039 ہوگئی ہے۔ 1663 افراد کا معائنہ جاری ہے جن کی ... تفصیل