حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

فرانس میں ایک ہی دن کرونا وائرس سے مزید 186 افراد ہلاک

پیرس(نیوزڈیسک)فرانس میں کرونا وائرس سے مزید 186 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں ایک دن میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے جس کے بعد مجموعی اموات 860 ہوگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر صحت اولیویہ فیران نے بتا کہ ملک میں کرونا کے باعث 19،856 متاثرہ مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ ان میں سے 8675 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں لائے گئے 2082 افراد کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ دریں اثناء فرانسیسی وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ نے ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے فرانس میں عائد کی گئی بندش مزید کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے لوگوں کے میل جول کو کم کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہر شہر میں مکمل کرفیو نہیں لگایا جاسکتا تاہم یہ فیصلہ مقامی حکام کو کرنا ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل