حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ایران میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 52 ہزار ہے،نائب وزیرصحت

تہران (نیوزڈیسک)ایران میں نائب وزیر صحت قاسم جان بابائی نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 52 ہزار سے زیادہ ہے۔ 26 ہزار کرونا مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ بہت سے مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جب کہ بعض کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی نائب وزیر صحت کے اعترافی بیان میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد سرکاری اعدادو شمار سے کہیں زیادہ ہے۔ ایران میں سرکاری سطح پر کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 ہزار 49 بتائی جا رہی ہے جب کہ 1812 افراد کرونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔ جان بابائی نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے متاثرہ بیشترمریضوں کی عمریں 40 سے 60 سال کے درمیان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد اب تک 56 ہزار افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ ایران میں سرکاری سطح پر کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد کم سے کم ظاہر کرنے کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ ایران کے بعض آزاد ذرائع ابلاغ بھی متاثرہ افراد کی تعداد باون ہزار سے زیادہ بتا رہے ہیں۔ایران کے نائب وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کرونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے 40 ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کئے گئے ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل