حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کرونا کی وباء نے پوری دنیا میں 16 ہزار افراد کی جان لے لی،عالمی ادارہ صحت

جنیوا (نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے نتیجے میں پوری دنیا میں ہونے والی ہلاکتوں کے تازہ اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری کردہ کرونا اپ ڈیٹس میں بتایاگیاکہ منگل 24 مارچ تک کرونا سے مجموعی طورپر پوری دنیا میں 16 ہزار افراد ہلاک ہوگئے۔ادھرعالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس اڈھانوم گبریوس نے پریس کانفرنس میں کہاکہ کرونا کی وبا پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ پوری دنیا کو اس وباء کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا۔ گبریوس نے کہا کہ دنیا بھر میں اجتماعی سماجی سرگرمیوں میں کمی، لوگوں کا ایک دوسرے سے فاصلے پر رہنا اور گھروں میں بند ہونا ہی اس مسئلے کا حل نہیں۔ ہم اس وائرس سے متاثرہ ہر فرد کی نشاندہی کرکے اس مہلک بیماری پر حملہ کرنا ہے تاکہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وبائی بیماری کے پھیلاؤ کی تعداد میں تیزی آرہی ہے۔ اب اس وقت کرونا کے تین لاکھ سے زیادہ کیسز کی اطلاع دی جارہی ہے لیکن دنیا اس بیماری کا راستہ روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اس ہفتے جی 20 رہ نماؤں کے ساتھ بات کریں گے ، اور ان سے حفاظتی آلات کی پیداوار بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کو کہا جائے گا۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے مطالبہ کیا کہ طبی عملے کوزیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل