وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 10 ارب روپے کے چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پیکیج کی منظوری دیدی
کورونا:ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی
سپریم کورٹ :انڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی سے متعلق تمام ہائیکورٹس کے فیصلے معطل
پاکستان میں کورونا کے 70 نئے مریضوں کی تصدیق، کل تعداد 1670 ہو گئی
کورونا وائرس، دنیا میں33976 افرادہلاک، 7لاکھ سے زائد متاثر
کورونا پھیلائو، اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام اور زلفی بخاری کے خلاف درخواست مسترد کر دی
راشن غریب اور مستحق افراد کے گھر پہنچانے کامعاملہ ، وزیراعظم کا مخیر حضرات کی خدمات کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

قم میں کرونا وائرس چینی طلبا کے ذریعے پھیلا،ایرانی وزارت صحت

تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار علی رضا رئیسی نے کہا ہے کہ اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ قم شہر میں کرونا وائرس وہاں پر زیرتعلیم بعض چینی طلبا اور چینی ملازمین کے ذریعے پھیلا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران بتایا کہ قم میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد وزارت صحت کی ٹیم اس وبا کے وہاں پہنچنے کے اسباب کا مطالعہ اور تحقیق کررہی ہے۔ یہ ٹیم اس نتیجے تک پہنچی ہے کہ قم میں یہ وائرس چینی طلبا اور وہاں پرکام کرنے والے بعض ملازمین کے ذریعے ہی پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں چینی کارکن ہیں جو فروری کے مہینے کے دوران چین گئے پھر واپس آئے۔ اس کے علاوہ قم میں چینی طلبا بھی موجود ہیں جن کا چین آنا جانا رہتا ہے۔اگرچہ رئیسی نے ان طلبا کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی لیکن سابق عہدیداروں نے پہلے بھی یہ بات کی ہے کہ مصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے سیکڑوں چینی مسلمان طلبا کرونا وائرس ایران منتقل کرنے کی وجہ بنے ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانی معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہاکہ عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں ہونے والی تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہاکہ پاکستان میں کی جاننے والی کورونا وائرس پر تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان میں کورونا ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف کوئی بھی ملک تنہاجنگ نہیں لڑ سکتا، ویکسین تیار کرنے میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا ... تفصیل

پشاور (نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 3 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد صوبے میں رواں برس یہ تعداد 18 اور ملک میں 36 ہو گئی ہے ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کے ... تفصیل