حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

قم میں کرونا وائرس چینی طلبا کے ذریعے پھیلا،ایرانی وزارت صحت

تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار علی رضا رئیسی نے کہا ہے کہ اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ قم شہر میں کرونا وائرس وہاں پر زیرتعلیم بعض چینی طلبا اور چینی ملازمین کے ذریعے پھیلا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران بتایا کہ قم میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد وزارت صحت کی ٹیم اس وبا کے وہاں پہنچنے کے اسباب کا مطالعہ اور تحقیق کررہی ہے۔ یہ ٹیم اس نتیجے تک پہنچی ہے کہ قم میں یہ وائرس چینی طلبا اور وہاں پرکام کرنے والے بعض ملازمین کے ذریعے ہی پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں چینی کارکن ہیں جو فروری کے مہینے کے دوران چین گئے پھر واپس آئے۔ اس کے علاوہ قم میں چینی طلبا بھی موجود ہیں جن کا چین آنا جانا رہتا ہے۔اگرچہ رئیسی نے ان طلبا کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی لیکن سابق عہدیداروں نے پہلے بھی یہ بات کی ہے کہ مصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے سیکڑوں چینی مسلمان طلبا کرونا وائرس ایران منتقل کرنے کی وجہ بنے ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل