حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹنگ کٹ تیار ، گھر بیٹھے دستیاب ہوگی

اسلام آباد /لندن (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایسی ٹیسٹنگ کٹ تیار کر لی گئی ہے جو گھر بیٹھے دستیاب ہوگی۔برطانوی میڈیا کے مطابق کووڈـ19 ٹیسٹ کے لیے کٹ تیار کی گئی ہے جسے گھر بیٹھے مہیا کیا جائے گا تاکہ مریض علامات ظاہر ہونے کی صورت میں گھر بیٹھے ہی کورونا کے حوالے سے ٹیسٹ کرسکے۔برطانوی پبلک ہیلتھ میں نیشنل انفیکشن سروس کی ڈائریکٹر پروفیسر شیرون پی کوک نے برطانوی پارلیمنٹ ارکان کو آگاہ کیا کہ ایک گروپ نے کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کے لیے فنگر پرنٹ کٹ تیار کی ہے یعنی انگلی پر سوئی چبھا کر ٹیسٹ کیا جائیگا۔اس طرح فوری طور پر خون کے نمونے سے پتا چل جائے گا کہ نتائج مثبت ہیں یا منفی، نتائج واضح نہ ہونے کی صورت میں نمونے کو لیبارٹری بھیجا جائے گا۔یہ فنگر پرک کٹ ویسے ہی ہوگی جیسے شوگر چیک کرنے کی کٹ ہے یعنی صرف پن کو انگلی میں چبھا کر خون کا نمونہ لیا جاسکے پروفیسر پی کوک نے کہا کہ فی الحال ٹیسٹنگ کٹ آکسفورڈ میں آزمائی جارہی ہے، ایک بار جب یہ عوامی سطح پر متعارف کرادی جائے گی تو لوگ اسے گھر بیٹھے ایمازون یا بوٹس پر آرڈر کرکے منگوا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر مذکورہ کٹ نیشنل ہیلتھ سروس کے اسٹاف اور اہم رضاکاروں کو فراہم ہوگی جس کے بعد اسے تمام افراد کے لیے دستیاب کردیا جائے گا۔پروفیسر پی کوک نے بتایا کہ اس وقت ٹیسٹنگ کٹ آزمائشی مراحل میں ہے جس میں تجزیہ کرکے تصدیق کیا جارہا ہے کہ یہ کام کرے گی یا نہیں تاہم اس ہفتے کے اختتام پر اس کی مکمل معلومات سامنے آجائے گی اس کے بعد یہ پورے انگلینڈ میں دستیاب ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کہ ایک بار ہمیں ہر لحاظ سے یقین دہانی کرنے دیں کہ یہ کٹ کتنی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے اس کے بعد اسے مارکیٹ میں فراہم کردیا جائیگا، یہ ٹیسٹنگ کٹ آن لائن آرڈر کرنے کے بجائے میڈیکل اسٹورز اور ہسپتالوں میں بھی دستیاب ہوگی۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل