حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 12ہزار سے زائد ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 12 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز ہیں۔معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی معید یوسف اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد وشمار بھی پیش کیے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا کہ ملک میں کورونا کے حوالے سے کونسا ٹیسٹ مستند ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہدایت نامے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کن لوگوں کو ٹیسٹ ترجیحی بنیادوں پر کروانا چاہیے اور کن کو نہیں کروانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1408 ہے ، 11 اموات ہوچکی ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا کے 12ہزار 218 مشتبہ کیسز ہیں جبکہ مرض سے 25 افراد مکمل طور پر صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ 490، سندھ میں 457، خیبرپختونخوا میں 180، بلوچستان میں 133 اور آزاد کشمیر میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 173 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل