حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 2 مریض چل بسے

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں کوروناوائرس کے2مریض دوران علاج دم توڑ گئے ، جس کے بعد کراچی میں کورونا سے اموات کی تعداد 5 اور ملک بھر میں 24 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو نے کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 2مریض کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 52 اور 66 سال کے مریضوں کو 3دن قبل اسپتال لایاگیاتھا۔وزیرصحت کے مطابق جاں بحق 66 سال کا شخص ڈائیلیسز پر تھا جبکہ دوسرے مریض کو سانس کا مسئلہ تھا۔صوبائی وزیر نے بتایاکہ سندھ میں کورونا وائرس سے جاں بحق پانچوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے، کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 222 ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ سندھ بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 502 ہے، دادو سے ایک، حیدرآباد سے 7، لاڑکانہ سے 7کیس رپورٹ ہوئے جبکہ سکھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 265 ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ بھر میں 14مریض صحت یاب،5افرادجاں بحق ہوچکے ہیں ، صحت یاب 13 افراد کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل