حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا بارے ضروری معلومات حاصل کرنے کیلئے وٹس ایپ پر ہیلپ لائن قائم کر دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے ملک کے طول و عرض میں کورونا کے بارے میں تمام ضروری معلومات حاصل کرنے کے لئے وٹس ایپ پر حکومت پاکستان کورونا ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ ہیلپ لائن شہریوں کو کورونا کے بارے میں اپ ڈیٹ، خطرے کی صورتحال اور کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے نزدیکی لیبارٹری کے بارے میں وٹس ایپ ہیلپ لائن پر مستند معلومات حاصل کر نے کا مرکز ہو گی۔ حکومت پاکستان کورونا وٹس ایپ ہیلپ لائن خودکار ‘چیٹ بوٹ’ سروس ہے جو شہریوں کو 24 گھنٹے وزارت صحت سے متعلق کورونا وائرس سے متعلق عمومی سوالات کے جوابات کے حصول کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ سروس مقامی زبانوں انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبانوں میں کورونا وائرس کی علامات اور روک تھام کے اقدامات، تازہ ترین تعداد اور دیگر مستند معلومات سے معلومات فراہم کرے گی۔ وٹس ایپ ہیلپ لائن پر حکومت پاکستان کورونا ہیلپ لائن سے مفت معلومات حاصل کرنے کے لئے اپنے فون بک میں وٹس ایپ نمبر +92-300-1111166 کو ایڈ کرنا پڑے گا اورپیغام بھیجتے ہی مطلوبہ معلومات ملنا شروع ہو جائیں گی۔ اس کے بعد صارف مینو کا انتخاب کرسکتا ہے اور اس کے بعد مزید معلومات کے لئے وزارت صحت سے متعلقہ رہنمائی بھیجی جائے گی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس مشکل وقت میں بہت اہم ہے کہ لوگوں کو مستند، بر وقت معلومات ملیں اور ان کے سوالات کے جوابات ملیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم واٹس ایپ پر کورونا وائرس ہاٹ لائن کے استعمال کے لئے ہر ایک کی حوصلہ افزائی کریں گے اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ اس سروس جیسے سرکاری ذرائع پر انحصار کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھر پور تعاون پر فیس بک اور وٹس ایپ کے بھی شکر گزار ہیں تاکہ ایسے مشکل وقت میں اپنے دوستوں، فیملی اور کمیونٹیز کو بھی آگاہ رکھ سکیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم وزارت قومی صحت کی خدمات کو مواصلاتی آلات سے لیس کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو درست معلومات فراہم کرنے میں ان کی مدد کی جاسکے اور وہ وائرس کے بارے میں قابل اعتماد ، بروقت صحت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ”ہیلپ لائن کو واٹس ایپ بزنس ایپلی کیشن کی طرز پر بنایا گیا ہے جسے ڈیجیٹل پاکستان ٹیم اور انفوبپ کے عالمی مواصلاتی پلیٹ فارم کے اشتراک سے بنایا گیا ہے، کوویڈ۔19 کے بارے میں لوگوں کو بروقت اور تنقیدی معلومات فراہم کریں۔ عالمی ادارہ صحت، جنوبی افریقہ کا محکمہ صحت، آسٹریلیا، برازیل اور انڈونیشیا کیکومینفو جیسے دنیا بھر کے ادارے پہلے سے وٹس ایپ پر کورونا وائرس کی معلومات فراہم کر رہے ہیں اور آئندہ دنوں اور ہفتوں میں مزید سروسز کا آغاز متوقع ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل