روم(نیوزڈیسک)معروف اطالوی سائنسدان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ان کے ملک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کام کرتے دکھائی نہیں دے رہے اور عوام کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کے لیے حکمت عملی کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی جہاں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، نے 3 ہفتوں کے لیے ملک گیر لاک ڈاون کر رکھا ہے تاہم گزشتہ 3 روز میں وہاں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار سے 6 ہزار ہے۔پدوا یونیورسٹی کے مائیکرو بائیولوجی کے پروفیسر ایندریا کریسانتی نے بتایا کہ ان میں سے کئی نئے کیسز ان لوگوں کے ہیں جو اپنے اہلخانہ کے افراد سے منتقل ہوئے۔انہوں نے کہاکہ کم علامات والے افراد کو گھروں میں آئیسولیٹ ہونے کا کہنے کے بجائے حکام کو ایسے مراکز بنانے چاہیے جہاں وہ اپنے اہلخانہ سے دور ہوں جیسا چین میں کیا گیا جہاں دسمبر کے مہینے میں وائرس پہلی مرتبہ سامنے آیا تھا۔انہوں نے کہاکہ کیا کوئی مشکلات کھڑی کر رہا ہے، ان تمام تر پابندیوں کے اقدامات کے باوجود کیسز سامنے آرہے ہیں، کیا یہ سوال کر رہے ہیں کہ جو گھروں میں بیمار ہیں وہ اپنے اہلخانہ کے دیگر افراد کو بیمار کر رہے ہیں، میرے مطابق انفیکشنز گھروں میں پھیل رہا ہے۔انہوں نے مؤقف اپنایا کہ جس طرح کے اقدامات وینیٹو میں کیے گئے جہاں اٹلی میں سب سے کم کورونا وائرس سے ہلاکتیں ہوئیں، ایسے ہی اقدامات پورے ملک میں اپنانے چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں گھروں میں بیمار افراد کی نشاندہی کرنے میں جارحانہ طریقہ کار اپنانا ہوگا۔سائنسدان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کے گھروں پر جانا ہوگا، ان کے اہلخانہ، دوستوں اور پڑوسیون کے ٹیسٹ کرنے ہوں گے اور ان تمام لوگوں کو، جن میں وائرس کی تصدیق ہوئی، انہیں لے جانا چاہیے اور اگر وہ بہتر ہیں تو انہیں ان کے گھروں کے باہر ہی کہیں قیام کرنے کی جگہ منتقل کرنا چاہیے۔
جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل
بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل
اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل