حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

مریض کے جانے کے بعد بھی کرونا کمرے میں دیر تک رہتا ہے، تحقیق

اسلام آباد /نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی سائنسدانوں نے کہاہے کہ مریض کے جانے کے بعد بھی کرونا کمرے میں دیر تک رہتا ہے۔برطانیہ میں سائنسدانوں کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ یہ وائرس پلاسٹک، دھات، فضا اوردیگر سطحوں پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے۔حال ہی میں امریکی سائنسدانوں کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں یہ بات پتہ چلی ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے جانے کے بعد بھی یہ وائرس اس کمرے میں کئی گھنٹوں تک موجود ہوتا ہے۔امریکی سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مریضوں کے جانے کی کافی دیر بعد بھی اس جگہ کی فضاء میں وائرس پایا گیا۔سائنسدانوں نے بتایا کہ کورونا وائرس ہسپتال کے کوری ڈور، مریضوں کے کمرے ، ایسے کمرے جہاں اسٹاف کا مسلسل آنا جانا لگا ہوتا ہے وہاں بھی پایا گیا ہے۔امریکا کی یونیورسٹی آف نیبراسکا کے محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ میڈیکل ورکرز کا حفاظتی لباس پہننا کتنا ضروری ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل