حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

خیبرپختونخوا میں 29 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

پشاور (نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں 29 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 276 ہوگئی ہے جب کہ 710مریضوں کا ٹیسٹوں کے نتائج موصول ہونے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 29 کورونا پازیٹو مریضوں کا دوبارہ ٹیسٹ نیگیٹو موصول ہوگیا ہے۔ صحت یاب ہونے والوں میں 10 زائرین بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے بیشتر مشتبہ مریض مکمل صحتیاب ہیں۔ یہ قرنطین کئے گئے افراد مقررہ مدت گزار کر خطرے سے باہر نکل آئے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اب ڈی آئی خان قرنطینہ مراکز میں موجود 121 زائرین کو آج گھر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ڈی آئی خان میں کراچی، فیصل آباد، اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی صحتیاب ہوگئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سفید ڈھیری پشاور میں قرنطین کئے گئے 190 افراد بھی خدشات سے آزاد ہوگئے ہیں. ہنگو سے تعلق رکھنے والے شخص کے جاں بحق ہونے کے بعد یہاں بیشتر افراد کو شبے کی بنیاد پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جن کے اب ٹیسٹ نیگیٹو آگئے ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل