تہران(نیوزڈیسک)ایران میں وزارت صحت کے ایک ذمے دار نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے سبب مرنے والوں کی تعداد 3036 ہو چکی ہے۔ اب تک اس مہلک وائرس کے مجموعی طور پر 47593 کیس سامنے آ چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تہران میں کرونا کی روک تھام سے متعلق قومی کمیٹی کے سربراہ علی رضا زالی نے کہا کہ اس وقت دارالحکومت کے تمام حصے کرونا وائرس سے آلودہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وبا کے معاملے میں شہریوں کے ساتھ طاقت کا استعمال کیا جانا چاہیے ،اب تک ہم نے ہدایات اور سفارشات کا راستہ اپنایا مگر اب ہمیں اس حوالے سے سخت اور ٹھوس موقف اپنانا چاہیے۔ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے مجموعی متاثرین میں سے 3703 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ اب تک 14565 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔
جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل
بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل
اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل