حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کتے، بلیاں اور بطخیں بھی کورونا کا شکار بن سکتی ہیں، تحقیق

بیجنگ(نبوزڈیسک)کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے ملک چین کے ماہرین کی جانب سے کی گئی حالیہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے گھریلو جانور بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر ہاربن میں موجود جانوروں کی بیماریوں پر تحقیق کرنے والے ادارے ہاربن ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کی جانب سے کم تعداد کے جانوروں پر کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ کورونا وائرس بلیوں، کتوں، سوئر، بطخوں اور مرغے و مرغیوں کو بھی ہوسکتا ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے بلیوں، بطخوں اور کتوں سمیت دیگر جانوروں کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے ہائی ڈوز انجکشن لگائے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ان میں وبا کی کتنی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور جانور اس سے کس قدر متاثر ہوتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ انجکشن لگانے کے بعد بلیوں، مرغے و مرغیوں، سوئر، بطخوں اور کتوں میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں، تاہم ان میں مذکورہ وبا کی علامات شدید نہیں تھیں۔ماہرین کے مطابق بلیوں کو بھی ایک دوسرے سے کورونا وائرس لگ سکتا ہے اور وہ اچھی خاصی بیمار بھی ہوسکتی ہیں، تاہم بلیوں کے مالکان کو پریشان ہونی کی ضرورت نہیں کیوں کہ وہ انسانوں کی طرح شدید بیمار نہیں ہوں گی۔چینی ماہرین کا کہنا تھا کہ چوں کہ کورونا کے سارس وائرس نے بھی جانوروں کو متاثر کیا تھا، اس لیے نیا نوول کوڈ 19 وائرس بھی جانوروں کو متاثر کر سکتا ہے۔چینی ماہرین کی جانب سے جانوروں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی مذکورہ تحقیق ایک ایسے وقت میں کی گئی جب کہ یورپی ملک بیلجیم سے یہ خبر آئی تھی کہ وہاں پر مالک کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ایک بلی بھی بیمار پڑ گئی۔گزشتہ ماہ مارچ میں لائیو سائنس نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ بیلجیم میں مالک میں کورونا جیسی علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کی بلی میں بھی کورونا جیسی علامات پائی گئیں اور اسے بھی سانس لینے میں تکلیف سمیت دیگر مشکلات درپیش آئیں۔بلی کی جانب سے الٹی کرنے سمیت دیگر مسائل کا شکار ہونے کے بعد اس کے مالک نے ڈاکٹرز سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد ماہرین نے بتایا تھا کہ بلی بھی کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔بیلجیم کی بلی کے کورونا میں متاثر ہونے کے بعد دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ مذکورہ بلی دنیا کا وہ پہلا جانور ہے جسے کسی انسان نے بیمار کیا۔بیلجیم میں بلی کے بیمار پڑنے کے بعد چینی ماہرین نے تحقیق کی تو اس میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ بلیاں، کتے، بطخیں اور دیگر گھریلو جانور بھی کورونا کا شکار ہو سکتے ہیں۔چینی ماہرین نے جانوروں کے مالکان کو تسلی دی کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کے بیمار پڑنے پر پریشان نہ ہوں کیوں کہ ان میں کورونا کی شدید علامات نہیں پائی جاتیں اور وہ کچھ عرصہ زیر علاج رہنے کے بعد ٹھیک ہو سکتے ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل