حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سعودی عرب میں کرونا متاثرین کی تعداد 2039 ہوگئی، وزارت صحت

ریاض (نیوزڈیسک )سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان محمد العبدال العالی نے بتایاہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کے مزید 154 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2039 ہوگئی ہے۔ 1663 افراد کا معائنہ جاری ہے جن کی رپورٹس جلد سامنے آ جائیں گی۔ متاثرہ مریضوں میں سے 41 کی حالت خطرے میں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ مملکت میں اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے مملکت میں وائرس کی پیش رفت سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے تین افراد میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 151 مقامی افراد ہیں جنہیں دوسرے لوگوں کے ذریعے یہ بیماری لاحق ہوئی ہے۔ ترجمان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ہنگامی ضرورت کے سوا گھر سے باہرنہ جائیں۔عبدالعالی نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب میں کرونا کا شکار ہونے والے 351 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 25 اموات تک پہنچ گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مملکت میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں حتمی طورپر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم سعودی عرب میں موذی بیماریوں کا شکار افراد، عمر رسیدہ اور کمزور صحت کے لوگ اس بیماری کا زیادہ شکار ہوئے ۔اس وقت مدینہ منورہ میں کرونا کے 34، ریاض میں 13، جدہ میں 30، مکہ مکرمہ میں 21 ، قطیف میں 6 اور تبوک میں 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔کرونا کے خطرے کے پیش نظر ملک میں جاری لاک ڈائون اور کرفیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر شہر میں پابندی کی نوعیت الگ الگ ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل