حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اشیا کا بے جا استعمال کیا جارہا ہے، معاون خصوصی صحت

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر متعلقہ افراد ماسک اور گاؤن سمیت دیگر حفاظتی اشیا کو استعمال کررہے ہیں،سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر مستحقین کو رقم دیں گے،حکومت اور ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، طبی عملے کی جو ضروریات ہیں ان کو پورا کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے مشیر سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ میڈیا میں مختلف آرا دی جاتی ہیں جو ضروری نہیں ہے کہ وہ مصدقہ سچ بھی ہو اور ساتھ ساتھ پیش گوئی بھی کی جارہی ہے اور اعداد وشمار گردش کررہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے اندر کورونا وائرس کے کیسز کی تعدادکیا ہوگی، اموات کتنی ہوں گی اور کن علاقوں میں ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ یہ پیش گوئی اندرون ملک اور بیرون ملک محققین کررہے ہیں تاہم مستقبل کے بارے میں دیے جانے والے اعداد وشمار تخمینے ہیں، ان کے پیچھے مختلف تصورات اور خیالات ہیں، ان کا درست ہونا یا نہ ہونا اس وقت غیریقینی بات ہے،ان تخمینوں کو حرف آخر مت سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت اور ادارے صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے اور ان تخمینوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں اور خود بھی اس سلسلے میں منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم نے اپنی تیاری اس حوالے سے کرنی ہے کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں جو ہماری ضروریات ہوں گی کیا ہم ان کو پورا کرنے کیلئے تیار ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ہدف صرف یہ ہے کہ پاکستانیوں کے لیے کورونا وائرس کے حوالے سے جو سہولتیں اور ڈاکٹروں سمیت مختلف طبقوں کی ضروریات کوپوری کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان تخمینوں پر کان نہ دھریں تاہم حکومت کی ہدایات پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پچھلے دنوں پاکستان کاایک مستند ادارہ پی ایس کیو سی اے نے پاکستان میں فروخت ہونے والے مختلف سنیٹائزرز کا تجزیہ کیا ہے اوراس کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ بہت بڑی تعداد میں سنیٹائزر کم معیار کے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں تجزہ کیا گیا اور 22 نمونے حاصل کیے گئے جن میں 70 فیصد سے کم الکوحل تھا جس سے ان کو بنانے والوں کے اخلاق کے حوالے سے سوال اٹھتا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ دوسری طرف حکومت کی ذمہ داریوں کا بھی احساس دلاتا ہے کہ ان کی مستقل نگرانی، جائزہ لینے اور ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل