حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا وائرس سے شدید بیمار ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، عالمی ادارہ صحت

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث نوجوانوں کے شدید بیمار ہونے یا ان کی موت واقع ہونے کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو ‘بہتر طور پر سمجھنے’ کی کوشش کررہے ہیں کہ 60 سال سے کم عمر اور بظاہر صحت مند نظر آنے والے مریض شدید بیمار ہو کر انتہائی نگہداشت یونٹ میں کیوں پہنچ رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی عہدیدار ڈاکٹر ماریہ وین کرکوف نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر اس بیماری سے شدید بیمار ہو کر آئی سی یو میں پہنچنے والے زیادہ تر مریض بزرگ ہیں تاہم کچھ ممالک میں ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ 30 اور 50 سال کی عمر والے افراد آئی سی یو میں ہیں یا مرچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان شدید بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ بیان ایک بظاہر صحت مند 13 سالہ لڑکے کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا جو لندن کے ہسپتال میں وفات پا گیا تھا جبکہ اس کے اہلِ خانہ سیلف آئیسولیشن کی وجہ سے اس کے جنازے میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔دوسری جانب ایک 58 سالہ خاتون کورونا وائرس کی وجہ سے دماغ کی غیر معمولی بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔امریکی ریاست مشی گن کے علاقے ڈیٹروئیٹ میں ڈاکٹروں نے جس خاتون کو کووِڈ19 کا مریض سمجھ کر علاج کیا ان کے ایکیوٹ نیکروٹِسنگ انکفیلیٹیس (اے این ای) بیماری کا شکار ہونے کی اطلاع ہے، یہ بیماری مرکزی اعصابی نظام کا ایک انفیکشن ہے جو زیادہ تر کم عمر بچوں کو متاثر کرتا ہے۔ریڈولوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایک ایئر لائن میں کام کرنے والی 58 سالہ خاتون 3 دن سے کھانسی، بخار اور ذہنی کیفیت میں بدلاؤ کے ساتھ ہسپتال پہنچی تھیں۔چنانچہ انفلوئینزا کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد خاتون کا ایک فوری ٹیسٹ کے ذریعے کووِڈ 19 کا ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجتاً غالباً مثبت رہا۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل