حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سعودیہ میں کرونا کے 140نئے کیس ،جدہ کے سات علاقے قرنطینہ میں تبدیل

جدہ (نیوزڈیسک )سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 140 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ حکومت نے جدہ گورنری کے سات علاقوں کو اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے قرنطینہ میں تبدیل کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی نے بتایا کہ مملکت میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 2179 ہوگئی ہے۔ان میں 420 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک اس مہلک وائرس سے 29 اموات ہوئی ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق جدہ گورنری کے سات علاقوں کو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ان علاقوں میں کیلو14 شمال ، کیلو14 جنوب ،المہاجر ، غلیل ، القریات ،کیلو 13 اور بیترومین شامل ہیں۔ان علاقوں میں پہلے ہی کرفیو نافذ ہے اور ان کے مکین صبح چھ بجے سے سہ پہر تین بجے تک اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل