کراچی(نیوزڈیسک)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر شہر کے 3 سرکاری اسپتالوں میں 193 بستروں کا آئیسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صحت سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری انویسٹمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت اور دیگر شریک ہوئے۔ وزیراعلی سندھ نے کراچی کے 6 اسپتالوں میں 104 بستروں پر مشتمل آئی سی یو قائم کرنے کی ہدایت کی جس کے تحت سول اسپتال میں 12، جناح اسپتال میں 15، لیاری جنرل اسپتال میں 18، ٹراما سینٹر میں 26، ڈائو اوجھا میں 8 اور سروسز اسپتال میں 25 بستروں پر مشتمل آئی سی یو قائم کیا جائے گا۔اجلاس میں شہر کے 3 اسپتالوں میں 193 بستروں کا آئیسولیشن وارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت سول اسپتال میں 59، جناح اسپتال میں 65 اور لیاری جنرل اسپتال میں 69 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ قائم کیا جائے گا، وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی کہ کورونا کے مریضوں کو ان تینوں اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا جائے، اس کے علاوہ وزیراعلی سندھ نے 1200 بستروں پر مشتمل ایکسپو سینٹر میں بھی مریضوں کو منتقل کرنے کی ہدایت دے دی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اللہ تعالی کا کرم ہے کہ ہم تیاری کے حساب سے بہتر جارہے ہیں، ہم نے اپنے آئی سی یو وارڈز کی تیاری کی ہے تاکہ بروقت ضرورت کوئی پریشانی نہ ہو، ہمیں اپنے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کا بھی خیال رکھنا ہے، ایکسپو سینٹر کے قریب اگر ہوٹل ہے تو ایک ماہ کی بکنگ کرکے ڈاکٹرز کے لئے رہائش کا بندوبست کیا جائے، ہر ڈاکٹر کو الگ کمرہ فراہم کیا جائے۔
جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل
بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل
اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل