حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سعودی عرب،کرونا وائرس کے مزید 147 کیسوں کا اندراج

ریاض (نیوزڈیسک )سعودی عرب میں وزارت صحت نے اعلان میں بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مزید 147 کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ اس طرح مملکت میں اس وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2752 ہو گئی۔اس سے قبل پیر کے روز وزارت صحت نے کرونا کے 82 نئے کیس سامنے آنے کا اعلان کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سعودی عرب کے متعدد شہروں میں مکمل کرفیو کا اعلان کر دیا۔ ان شہروں میں ریاض، تبوک، دمام، ظہران اور ہفوف شامل ہیں۔ اسی طرح جدہ، طائف، قطیف اور الخبر کے ضلعوں میں بھی تا حکم ثانی کرفیو کا سلسلہ جاری ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق سرکاری اور نجی سیکٹروں میں اہم شعبہ جات کرفیو کی پابندی میں شامل نہیں۔ تمام لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ انتہائی ضرورت کی صورت میں صرف بالغ افراد گھر سے باہر جائیں۔ بچوں کو تحفظ کے مقصد سے گھروں میں ہی رہنے دیا جائے۔ اشیاء خورد و نوش ، دوائیں اور دیگر ضروری سامان اور خدمات طلب کرنے کے لیے اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کا استعمال کیا جائے۔ وزارت داخلہ نے زور دیا کہ تمام لوگ اپنی انفرادی ذمے داریوں کو محسوس کریں۔ وہ متعلقہ ہدایات پر کاربند رہیں اور تنہائی اختیار کرنے کے حوالے سے اقدامات پر عمل کریں۔ ان امور کا مقصد مفاد عامہ کو پورا کرنا ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل