حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ماسک کرونا وائرس سے بچائو کا جادوئی حل نہیں، عالمی ادارہ صحت

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے وباء پر قابو پانے کے لیے صرف ماسک کا استعمال ہی کافی نہیں ہے۔ اس بیماری نے اب تک 70 ہزار افراد کی جان لے لی ہے۔ اس لیے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ بیماری سے بچنے کے لیے ماسک کافی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹائڈروس اڈھانم گیبری سوس نے ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ ماسک کو صرف حفاظتی اقدامات کے پیکیج شامل ایک جزو کے طوپراستعمال کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کی ماسک کا استعمال اسی وقت مناسب ہے جب ہاتھ دھونے یا سماجی فاصلہ ممکن نہ ہو۔گیبری سوس کا کہنا تھا کہ کرونا کا شکار ہونے والے ممالک کو عوام میں ماسک استعمال کرنے کے معاملے پر توجہ دینی چاہیئے۔ ایسے مقامات جہاں سماجی دوری کا انتظام نہ ہوسکے وہاں پر ماسک کا استعمال ضروری ہے۔لیکن انہوں نے زور دے کر کہا کہ طبی ماسک کا وسیع پیمانے پر استعمال صحت کارکنوں کے لیے حفاظتی سامان کی کمی کو بڑھا سکتا ہے۔ ایک اور سیاق و سباق میں عالمی اداری صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے محققین کی طرف سے جاری کردہ ‘نسل پرستانہ بیانات کی مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حال ہی میں ایک ویکسن کو ‘افریقی’ ویکسن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہی افریقا میں ایک نئی ویکسین تیار کی جا رہی ہے جسے کرونا کے خلاف استعمال کیا جا سکے گا۔ انہوں نے ویکسین کو کسی خاص خطے کے ساتھ منسوب کرنے کی شدید مذمت کی اور اسے نسل پرستانہ سوچ کا مظہر قرار دیا۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل