حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پاکستان میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے کلوروکوئن کی تیاری اور پلازمہ تھراپی کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے کلوروکوئن کی تیاری اور پلازمہ تھراپی کی اجازت دیدی گئی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے یہ اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ڈریپ نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی اجازت دے دی ہے، ڈریپ نے کورونا کے علاج کے لیے پلازمہ تھراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈریپ نے پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹیلیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت بھی دے دی ہے۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز کو استعمال سے پہلے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈریپ کی جانب سے 50 سے زائد کمپنیوں کو 3ماہ کے لیے ہینڈ سینیٹائزر بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ہینڈ سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈریپ نے کچھ دن پہلے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، لائسنس یافتہ کمپنیاں ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق معیاری ہینڈ سینیٹائزر تیار کریں گی۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل