حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا کے خلاف مزید احتیاط اور ذمہ داری کی ضرورت ہے، ظفر مرزا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے کورونا وائرس کے خلاف بروقت موثر اقدامات کیے تاہم ہمیں مزید احتیاط اور ذمہ داری کی ضرورت ہے،این ڈی ایم اے نے ملک کے 152 ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس روانہ کردی ہیں، آزاد کشمیر میں 4، بلوچستان میں 4، اسلام آباد میں 7، خیبر پختونخوا میں 21، پنجاب میں 74 اور سندھ میں 42 ہسپتالوں میں این 95 ماسک، گلووز، گاؤن بھیجے گئے ہیں دئیے ، تمام معاملات میں صوبائی حکومتوں کو آن بورڈ رکھا جارہا ہے،572افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے ملک کے 152 ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس روانہ کردی ہیں، آزاد کشمیر میں 4، بلوچستان میں 4، اسلام آباد میں 7، خیبر پختونخوا میں 21، پنجاب میں 74 اور سندھ میں 42 ہسپتالوں میں این 95 ماسک، گلووز، گاؤن بھیجے گئے ہیں دیے جبکہ تمام معاملات میں صوبائی حکومتوں کو آن بورڈ رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں کئی روز سے یہ بات کی جارہی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح کم ہیں، کسی حد تک یہ بات درست ہے اور خوش قسمتی ہے کہ ہمارے تخمینے غلط ثابت ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ‘رب کائنات کے کرم کے بعد یہ اس بات کا نتیجہ ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے جو بروقت اقدامات کیے ان کا یقینی طور پر اثر ہوا ہے لیکن اگر لوگ مطمئن ہوجائیں اور یہ سمجھیں کہ اب ان اقدامات اور احتیاط کی ضرورت نہیں ہے تو یہ بہت بڑی غلطی ہوگی، ہمیں مزید احتیاط اور ذمہ داری کی ضرورت ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 ہزار 322 ہے، چوبیس گھنٹوں میں 248 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک پاکستان میں کورونا کے 34 ہزار 896 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ 572 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل