حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ملک کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کا فیصلہ

ventilator

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے موثر اقدام اٹھاتے ہوئے ملک کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ وینٹی لیٹرز کار آمد بنا کر کورونا کے مریضوں کے لیے استعمال ہوں گے ، پاکستان میں 1000 سے زائد وینٹی لیٹر فنکشنل نہیں تھے اور خراب وینٹی لیٹر کی مرمت سمیت ٹیکنیکل ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ کئی سرکاری ہسپتالوں میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ وینٹیلیٹرز موجود ہیں تاہم اسے استعمال نہیں کرنا آتا، لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ ،پشاور میں ٹیمیں بنا دی ہیں جو عملے کو وینٹیلائزر آپریٹ کرنے کی مفت تربیت دیں گیں، ہاسپیٹلز کے انچارج صاحبان سے گزارش ہے اس سہولت سے استفادہ کریں۔فواد چوہددی نے کہا کہ خوشی ہے پاکستانی نوجوان انجینئرز مشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اہم اقدامات کیے ہیں، وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس مینوفیکچرنگ سے پہلے لائسنسز کے عمل کا جلد آغاز ہوگا، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے اپنے لوگوں میں خود اعتمادی پیدا کی۔وفاقی وزیر فواد چوہددی نے ہے کہ ڈریپ نے قانونی کارروائی مکمل کرلی ہے جس کے بعد پاکستان اپنے وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس بنانے جا رہا ہے۔انشاء اللّٰہ پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں سرفہرست ہوگا، ہم سب مل کر کوروناوائرس کو شکست دیں گے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل