حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

احتیاط نہ کی تو کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، معاون خصوصی صحت کا انتباہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاط نہیں کریں گے تو کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، آنے والے دن بہت غیر یقینی ہیں، صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر کو اپنانا ہوگا،یہ تاثر غلط ہے کہ کورونا وائرس کم عمر افراد کو متاثر نہیں کرتا ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو عام مریضوں کی طرح دیکھنا چاہیے،متاثرہ مریض ہماری مدد کے مستحق ہیں۔ میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرناچاہیے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کم ہیں تاہم آنے والے دن بہت غیر یقینی ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ صورت حال کے مطابق احتیاطی تدابیر کو اپنانا ہوگا، اگر احتیاط نہ کی گئی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 152 ہسپتالوں کو حفاظتی سامان کی فراہمی مکمل ہوگئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں 4 ہزار 601 مریضوں میں 78 فیصد مرد ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ کورونا وائرس کم عمر افراد کو متاثر نہیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو عام مریضوں کی طرح دیکھنا چاہیے۔متاثرہ مریض ہماری مدد کے مستحق ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 16 لاکھ سے زائد مریض ہیں،پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد4ہزار601 ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 75 فیصد مریضوں کی عمر 50 سال سے کم ہے۔معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ پاک افغان بارڈر یکطرفہ تجارت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،پاک افغان بارڈر کو ہفتے میں 3 دن کھولا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہفتے میں 3 دن ٹرک پاکستان سے سامان افغانستان لے کرجائیں گے۔ ہماری زمینی سرحدیں ابھی تک بند ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل