حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کروناسے پانچ اموات

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کا شکار پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے ۔سعودی وزارت صحت نے مزید 382 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور اب مملکت میں کل کیسوں کی تعداد 4033 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارتِ صحت نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مکہ مکرمہ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ان کی تعداد 131 ہے۔اس کے بعد مدینہ منورہ میں 95، دارالحکومت الریاض میں 76 اور جدہ میں 50 کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔الدمام میں 15، ینبع میں پانچ، سبت العلایہ اور الہفوف میں تین، تین نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں اب تک کرونا وائرس کا شکار 720 افراد تن درست ہوچکے ہیں۔سعودی شہری کرونا وائرس سے متعلق معلومات کے لیے وزارت صحت کے فراہم کردہ نمبر 937 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی نے کہا کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے لوگوں کی عمریں مختلف ہیں اور عمروں کے ان مختلف گروپوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہر کوئی اس مہلک کا وائرس کا شکار ہوسکتا ہے جبکہ ماہرین یہ کہہ رہے تھے کہ اس وائرس کا زیادہ تر بڑی عمر کے لوگ شکار ہوسکتے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں میں رپورٹ کیے گئے کیسوں میں 70 سے 80 فی صد غیر سعودی شہری ہیں۔ترجمان نے شہریوں اور مکینوں دونوں پر زوردیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنے گھروں ہی میں مقیم رہیں اور سماجی میل جول کے وقت مناسب فاصلہ اختیار کریں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل