حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

امریکہ میں انسداد کورونا دوا کے اچھے ابتدائی نتائج سامنے آئے،ڈبلیو ایچ او

واشنگٹن(نیوزڈیسک)سائنسدان ایسی ادویات کی آزمائش کر رہے ہیں جن کی مدد سے جانیں بچائی جا سکیں گی اور مریضوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے گی۔ان میں سے ایک دوا ریمڈیسور ہے جسے آزمائش کے طور پر عالمی ادارہ صحت کی نگرانی میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکہ میں 53 مریض جنھیں یہ دوا دی گئی ان میں سے دو تہائی میں اچھے نتائج سامنے آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنسدان ڈاکٹر سومیا سوامینتھن نے بتایا کہ ان دواں کی آزمائش اس وقت شروع کی گئی جب سائنسدانوں نے ایسی دواں کو دیکھنا شروع کیا جو سارس اور مرس کورونا وائرسز کیدوران استعمال کی گئیں تھیں اور ان کے اچھے نتائج سامنے آئے تھے۔ ان وائرسز کے باعث 2003 اور 2012 میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ ریمڈیسور کی آزمائش کنٹرول گروپ میں نہیں کی گئی یعنی یہ دوا تمام مریضوں کو دی گئی اس لیے اس دوا کے نتائج کا موازنہ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ اس حوالے سے سامنے آنے والے ابتدائی تنائج صحیح ثابت ہوں گے۔ تاہم ڈاکٹر سوامینتھن کا کہنا ہے کہ اس وقت اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اس دوا سے مریضوں کی حالت میں کس حد تک بہتری آئی۔انھوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ اس آزمائش کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کا اندراج کریں لیکن میرے خیال میں یہ وبا ابھی مزید کچھ عرصہ ہمارے ساتھ رہے گی۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل